
القادر ٹرسٹ کیس عمران خان کی سزا کے خلاف اپیل رواں سال نہیں ہوسکے گی
279 مجرموں کی اپیلیں عدالت میں زیر التوا ہیں ‘نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات پر پرانے مقدمات التواءکا شکار ہیں .رجسٹراردفتراسلام آباد ہائی کورٹ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم
جمعرات 1 مئی 2025
14:50

(جاری ہے)
ڈان نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے عمران خان کی جانب سے جنوری 2025 میں دائر فوجداری اپیل کو غیر معینہ مدت کے لیے تاخیر کا سامنا ہے اور عدالت نے تصدیق کی ہے کہ رواں کیلنڈر سال کے دوران اس کیس کی سماعت نہیں ہوگی رپورٹ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت نے فروری 2023 میں زیر التوا معاملوں، خاص طور پر مجرموں کی طرف سے دائر اپیلوں میں تیزی لانے کے لیے”فکسیشن پالیسی“ کی منظوری دی تھی اہم اقدامات میں 5 سال سے زیادہ عرصے سے زیر التوا مقدمات کو 2 ماہ کے اندر حل کرنے کے لیے خصوصی بینچوں کی تشکیل شامل ہے تاہم ان ہدایات کے باوجود، 2025 کی اپیل جیسے نئے معاملے طریقہ کار کے التوا میں پھنسے ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق 279 مجرموں کی اپیلیں عدالت میں زیر التوا ہیں جن میں سے 63 سزائے موت اور 73 عمر قید کے خلاف ہیں، 88 معاملوں میں سزا 7 سال سے زیادہ جب کہ 55 معاملوں میں 7 سال تک ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2025 میں دائر کی گئی اپیل 14 سال قید کی سزا پانے والے مجرم سے متعلق ہے، حال ہی میں دائر کیے جانے کے باوجود یہ مقدمہ موشن اسٹیج پر ہے جس میں داخلے سے پہلے لازمی قانونی دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے رپورٹ میں طریقہ کار کی رکاوٹ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اپیل کے داخلے کے بعد دستاویزات تیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اب تک باقاعدگی سے سماعت کے لیے اس کا تعین کیلنڈر سال 2025 کے دوران نظر نہیں آتا ہے. رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این جے پی ایم سی کی پالیسی کے تحت موجودہ ترجیحات کی وجہ سے جس میں پرانے مقدمات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے اور عمران خان کی اپیل 2025 میں باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کرنے کا کوئی امکان نہیں رکھتی ہے دوسری جانب قائم مقام چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بشریٰ بی بی کی 7 سال قید کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے ملتوی کردی ہے. درخواست گزاروں کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کے دفتر کی جانب سے فوری درخواستوں سے نمٹنے کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بینچ کو بتایا کہ تیسری بار عمران خان اس کیس میں جیل میں ہیں اور سزا معطلی کے لیے ہماری درخواستیں زیر التوا ہیں انہوں نے الزام لگایا کہ رجسٹرار کا دفتر متعلقہ درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہا اور اس کے بجائے دیگر اپیلوں کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دے رہا ہے. سلمان صفدر نے کہاکہ بشری بی بی کا اس کیس میں براہ راست کوئی کردار نہیں اور انہوں نے ان کے لیے فوری ریلیف کی درخواست کی وکیل نے لاہور سے سفری انتظامات کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر قائم مقام چیف جسٹس ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کو وہ دن بتاتا ہوں جس دن سماعت کروں گا. وکیل فیصل حسین کا کہنا تھا کہ تاخیر نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کی حکمت عملی کو بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم عدالت کو قائل کرے کہ یہ کوئی معمول کا کیس نہیں ہے اور اس کی عجیب نوعیت ہونے کی وجہ سے اس کیس کی سماعت ہونی چاہیے.

مزید اہم خبریں
-
غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار
-
مودی اپنی سخت گیر پالیسیوں کے قیدی بن چکے ہیں، سمترا بوس
-
وزیراعلی مریم نواز کا محنت کشوں کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانےکا اعلان
-
25 سال سے انجینئرڈ انتخابات قومی سلامتی اورجمہوریت کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں
-
لیبر پین سے لیبر ڈے تک، گھریلو خواتین کی بلامعاوضہ محنت
-
کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات
-
پنجاب ایمرجنسی سروس نے 206,685ایمرجنسی متاثرین کوماہ اپریل کے دوران ریسکیو سروسز فراہم کیں
-
یروشلم کے قریب لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
-
پاک بھارت کشیدگی: یورپی یونین کہاں کھڑی ہے؟
-
بھارت ہی خوارج دہشتگردوں کا سرپرست ہے، آڈیو کلپ نے رازوں سے پردہ اٹھا دیا
-
انصاف کرنا انسان کا نہیں، اللہ تعالیٰ کا کام ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل
-
"کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور ٹھوس جواب دیں گے"
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.