Live Updates

چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کردی

جمعرات 1 مئی 2025 16:46

چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹ یونٹ 1 نے مسلسل 400 دن کام کرکے تاریخ رقم کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ دن تک مسلسل کام کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دن تک مسلسل کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیشن نے اس کامیابی کا سہرا کمیشن کے سائنسدانوں، انجینئروں اور ٹیکنیشنز کے سر پر سجایا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سے قبل چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 2 اور یونٹ 4 نے 365 دن تک مسلسل آپریشن کا ریکارڈ بنایا تھا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 6 جوہری پاور پلانٹس مجموعی طور پر 3530 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن جدید توانائی کے ذریعے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات