Live Updates

پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں

پاکستان کے 3 شہر دنیا کے سب سے گرم ترین علاقے قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 مئی 2025 20:57

پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم مئی 2025ء) پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں، پاکستان کے 3 شہر دنیا کے سب سے گرم ترین علاقے قرار۔ تفصیلات کے مطابق اپریل کے ماہ میں ہی پاکستان میں گرمی کی غیر معمولی شدت نے ناصرف شہریوں بلکہ ماہرین کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اپریل کے آخری دن یعنی 30 اپریل کو پاکستان میں گرمی کی شدت کا نیا ریکارڈ بن گیا۔

30 اپریل کو پاکستان کے 3 شہر دنیا کے 3 سب سے گم ترین علاقے قرار پائے، جبکہ 10 گرم ترین علاقوں میں پاکستان کے کل 6 شہر شامل رہے۔ نوابشاہ 48 عشاریہ 4 ڈگری سینیٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کا سب سے گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ پڈعدن اور روہڑی 47۔4 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت کے ساتھ دنیا کے دوسرے اور تیسرے گرم ترین علاقے قرار پائے۔

(جاری ہے)

سبی، خان پور اور تربت بھی دنیا کے 10 گرم ترین علاقوں میں شامل رہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تبدیلیوں کے خوفناک نتائج کا سامنا کرنے والے پاکستان کیلئے ایک اور تشویش ناک خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے، پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔ تاہم اب یہ ریکارڈ بھی ٹوٹنے کا امکان ہے۔
                                           
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات