
عالمی یومِ مزدور پر پی ٹی آئی سندھ کا مزدوروں کو خراجِ تحسین
محنت کش طبقہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، عمران خان غریبوں اور محنت کشوں کے لیے عملی جدوجہد کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
جمعرات 1 مئی 2025 20:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یکم مئی 1882 کو شکاگو کے محنت کشوں نے ظلم و استحصال کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں مزدوروں کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہوئے۔
آج کے دن کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم اپنے مزدوروں کو ان کے معاشی، سماجی اور قانونی حقوق سے آگاہ کریں اور ان کے لیے بہتر حالاتِ کار کو یقینی بنائیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے مزدور طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے، مزدور کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے اپنے ادوارِ حکومت میں کروڑوں مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور انہیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ فارمز 47 کے ذریعے قائم ہونے والی حکومتوں کو عوام پر حکمرانی کا کوئی اخلاقی یا آئینی حق حاصل نہیں۔ پی ٹی آئی جب دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو مزدوروں، کسانوں اور محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام اور حقوق دلوائے گی۔حلیم عادل شیخ نے یاد دلایا کہ عمران خان کی قیادت میں کورونا وبا کے دوران بھی مزدور طبقے کو نظر انداز نہیں کیا گیا بلکہ ان کی مدد کے لیے دو سو ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی مزدور کی خوشحالی سے مشروط ہے اور پی ٹی آئی کی جدوجہد کا محور یہی اصول ہے۔
مزید قومی خبریں
-
چیف جسٹس عدلیہ کو تحفظ فراہم کرے، مر جائوں گا بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، اسد قیصر
-
لاہور: محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا
-
پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، قائد ایوان و قائد حزب اختلاف کا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر کے انتقال پراظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ سندھ کی سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
پاکستان نے کبھی بھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی،ثروت اعجاز قادری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا روٹری کی خدمات کو خراج تحسین، کشمیر و امن پر پاکستان کا موقف دہرایا
-
بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
وزیراعلیٰ سندھ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
-
عالمی یومِ صحافت ،جماعت اسلامی صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.