
بھارت نے پہلگام واقعہ میں پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کئے، بھارت خود اس واقعہ کا ذمہ دار ہے، اس کے پاس کوئی شواہد موجود نہیں جو اس کے الزامات کو ثابت کر سکیں، عطاء اللہ تارڑ
جمعرات 1 مئی 2025 22:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ یہ معلومات عالمی برادری سے شیئر کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعہ کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت نے الزام تراشی جاری رکھی۔ بھارت نے ماضی میں بھی بغیر تحقیقات کے اس طرح کے الزامات پاکستان پر عائد کئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یہ اصرار تو کرتا ہے کہ یہ حملہ سرحد پار سے تھا لیکن اس کے پاس اپنا یہ الزام ثابت کرنے کے لئے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں۔ بھارت کی حکومت اب تک کسی ایک گروپ کا تعین نہیں کر سکی جو اس واقعہ میں ملوث ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس واقعہ پر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اپنے دوست ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس کی پوزیشن عالمی سطح پر واضح ہے۔ پاکستان نہ تو جارح ہے اور نہ ہی اشتعال دلانے والا ہے، کشیدگی میں اضافے میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج مکمل طور پر چوکس ہیں اور کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام پرعزم اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے متحد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.