Live Updates

سرینگر،بھارتی فورسز کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے، تلاشی کی کارروائیاں

جمعہ 2 مئی 2025 12:17

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی قابض فورسز نے اپنی پرتشدد کارروائیوں کے دوران سرینگر کے مختلف علاقوں میں 12سے زائدکشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارکر تلاشی لی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے بھارت کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر مقبوضہ علاقے میں پرامن اور آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔

بھارتی فورسز نے گھروں پر چھاپوں کے دوران کشمیریوں کوخوف و دہشت کا نشانہ بنایااور عادل نذیر، فیضاب شوکت ، مومن احمد شیخ ، فیاض احمد کلواور مشتاق احمدکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات قبضے میں لے لیے۔ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں گھروں پر چھاپوں، لوٹ مار اور جائیدادوں کو ضبطی کی جاری مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات