Live Updates

پاک بھارت کشیدگی پر پوری قوم متحد ہے،اکرام الحق صدر ایس سی سی آئی

جمعہ 2 مئی 2025 12:17

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) صدر سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت اکرام الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی پر پوری قوم متحد ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ایس سی سی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان 1947 میں معرضِ وجود میں آیا، مگر بدقسمتی سے بھارت نے آج تک پاکستان کے وجود کو دل سے تسلیم نہیں کیا، بھارت نے ہمیشہ موقع پا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر بھارت نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے زور پر دبایا جا رہا ہے جسے قطعاً برداشت نہیں کیاجائے گا۔

ملک امام الدین شوقین نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمیشہ امن کا علمبردار رہا ہے، تاہم اگر کوئی پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرے گا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 1965ء میں بھارت کو بھرپور سبق سکھایا گیا تھا اور اب بھی اگر کوئی غلطی کرے گا تو وہ اپنے انجام کے لیے تیار رہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات