لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے

پیر اگون سٹی میں چالیس سالہ شخص نے خود کو گولی مار لی،باٹا پور میں درخت سے پھندا لگی لاش برآمد

جمعہ 2 مئی 2025 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی سمیت مختلف واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق برکی چوکی پھلروان پیراگون سٹی میں40 سالہ امداد حسین نے نامعلوم وجوہات پر خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

باٹا پور ٹیرا پل کے قریب مبینہ طور پر40 سالہ شخص کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ،40 سالہ شخص کی درخت سے لٹکتی ہوئی لاش ملی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ، واقعہ خودکشی ہے یا قتل پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نشتر کالونی روہی نالہ سے 32 سالہ نا معلوم شخص کی لاش ملی ہے ،سندر بحریہ ٹائون کینال روڈ سے 50 سالہ شخص کی گھر سے بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی کی شناخت 50 سالہ عامر صدیق کے نام سے ہوئی، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تمام لاشوں کے شواہد اکٹھے کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ۔پولیس اور فرانزک ٹیم کی کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔