
وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کیلئے بھارت بھر میں مسلمانوں کابلیک آئوٹ
جمعہ 2 مئی 2025 13:11
(جاری ہے)
آل انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ کے رکن حافظ اقبال نے کہاہے کہ مسلم علاقوں کے تقریبا 95 فیصد لوگوں نے بورڈ کی اپیل پر بلیک آئوٹ کیا ۔
رضا اکیڈمی کے صدر محمد سعید نوری نے بھی بھنڈی بازار، مدن پورہ، محمد علی روڈ، بائیکلہ، چیتا کیمپ، سیون اور وڈالا جیسے علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی طرف سے بلیک آئوٹ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کو کامیاب بنانے کے لیے ائمہ مساجد، علمائے کرام اور عام مسلم شہریوں نے اہم کردارادا کیا۔حیدرآباد میں آل انڈیامسلم مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی عابڈس اور اولڈ سٹی جیسے علاقوں کے متعدد دکانداروں اور رہائشیوں کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوئے۔اویسی اور حیدرآباد کے کئی دیگر رہائشیوں اور دکانوں کے مالکان نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف خاموش احتجاج میں شامل ہوئے اوراپنے گھروں اور اداروں کی روشنیاں بند کر دیں۔سوشل میڈیا صارف اور ایکٹوسٹ سید عبداہو کشف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔انہوںنے کہاکہ حیدرآبادوقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیا ۔ ہماری آواز کو خاموش نہیں کیا جائے گا۔ یہ تو صرف شروعات ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ہارٹ اٹیک سے بچنے کیلئے دن میں کم ازکم کتنے گلاس پانی پیئں‘ جدید تحقیق
-
منشیات کے استعمال کا بھیانک نتیجہ، پہلا عجیب و غریب کیس
-
شہزادہ ہیری پولیس پروٹیکشن کی قانونی جنگ ہارگئے، شاہی خاندان سے مفاہمت کے خواہاں
-
چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ، ساحلی علاقوں سے انخلا
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوپ کے لباس میں ملبوس اے آئی فوٹو پوسٹ کردی
-
سیاہ فام کو غلام بنانے پر اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی جج جیل بھیج دی گئی
-
بھارت نے پاکستانی بحری جہازوں کے اپنی سمندری حدود سے گزرنے پر بھی پابندی عائد کردی
-
پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع
-
امریکا کا دفاعی بجٹ 13 فیصد بڑھانے کا فیصلہ
-
بھارتی فوج کاپاکستانیوں کو فیک انکائونٹر میں استعمال کرنے کا منصوبہ
-
پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، یورپین یونین
-
بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائکس کا ثبوت طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.