Live Updates

وزیرآباد ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا، قوم حکومت اور افواج پاکستان متحد ہیں، راجہ پرویز اشرف

جمعہ 2 مئی 2025 17:35

وزیرآباد ،بھارت نے جنگ مسلط کی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا، قوم حکومت ..
وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت نے خطے کے امن کو بگاڑنے کی مذموم سازش کی ہے۔ حکومت پاکستان نے پہلگام حملے پر شفاف انکوائری کی دنیا بھر کو دعوت دی ہے اوربھارتی مکروہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔بھارت نے چند منٹ کے اندر حملہ آوروں کے نام تک جاری کر دئیے۔ بھارتی فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت دنیا پر آشکار ہو چکی۔

وہ یہاں پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اعجاز احمد سماں کی رہائشگاہ پر مرکزی رہنما پی پی سید حسن مرتضی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیالکوٹ پی پی 52 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی بہترین رزلٹ دے گی۔ پنجاب میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن جنگ کی صورت میں بھارت کو ایسا جواب ملے گا کہ دنیا یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی شمولیت کے ثبوت موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئی ملک بھی جنگ نہیں چاہتا۔ ہم اس وقت بہترین خارجہ پالیسی اپنائے ہوئے ہیں۔ عالمی دنیا کو پہلگام واقعے کی حقیقت سے آگاہ کر چکے۔ جنگ مسلط کی گئی تو قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔ امتحان کی صورت میں بھارت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ حکومت قوم اور افواج پاکستان متحد ہیں۔ اس موقع پر سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، مختار احمد چیمہ، سابق ایم پی اے تسنیم ناصر گجر، آصف بھاگٹ، محمد مشتاق گجر، طارق سلطان، ذوالفقار میر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات