صوبائی وزیرچوہدری شافع سے رضوان ہاشمی کی اہم ملاقات

جمعہ 2 مئی 2025 22:54

صوبائی وزیرچوہدری شافع سے رضوان ہاشمی کی اہم ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) برطانیہ کے صدر اور پنجاب بورڈ ا?ف انویسٹمنٹ کے ایگزیکٹو ممبر سید رضوان ہاشمی نے صوبائی وزیر صنعت، تجارت، بورڈ آف انویسٹمنٹ و اوقاف پنجاب چوہدری شافع حسین سے لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کے مجوزہ میگا پراجیکٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترتیب دیا جا رہا ہے، جس کے تحت لاہور اور اسلام آباد میں عالمی معیار کے اوورسیز کلب قائم کیے جائیں گے۔ ان کلبوں کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری، سماجی روابط اور تفریحی سرگرمیوں کے لیے ایک باوقار اور سہولیات سے آراستہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ "یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، جو ان کی وطن سے وابستگی کو مزید مضبوط کرے گا۔ ان شائاللہ، یہ پراجیکٹ پنجاب کی معاشی ترقی، روزگار کے نئے مواقع اور اوورسیز کمیونٹی کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔"