Live Updates

پہلگام واقعہ؛ بھارت میں بابراعظم، رضوان کے سوشل اکاؤنٹس بھی بند

جمعہ 2 مئی 2025 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پہلگام واقعے فوجی ناکامی کو چھپانے اور پاکستان پر الزام تراشی کے بعد بیانات سے بچنے کیلئے بھارت نے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار بیٹر بابراعظم کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ کی سفارش پر مجموعی طور پر 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی گئی تھی جس میں 3 سابق پاکستانی کرکٹرز کے یوٹیوب چینلز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بھارت کو دوٹوک جواب دینے والے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سچ ہضم نہ ہوا، نریندر مودی کی انتہاپسند حکومت نے آل راؤنڈر کا یوٹیوب اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا تاکہ بھارتی انکے ردعمل کو نہ سٴْن سکیں۔ادھر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور اسٹار کرکٹر بابراعظم کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔قبل ازیں بھارت نے سابق کپتان راشد لطیف، شاہد آفریدی، سپیڈ اسٹار شعیب اختر اور باسط علی کے یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کی تھی۔دوسری جانب بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی سلامتی کے باعث شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل ملک میں بلاک کیا گیا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات