Live Updates

م*بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینگی: راجہ پرویز اشرف

جمعہ 2 مئی 2025 21:00

لاھور+سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینگے۔مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر پاکستانی سینہ سپر ہے، اپنی آزادی کا دفاع ہر حد تک کرینگے ،پوری قوم چٹان کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

ہندوستان روایتی عیاری اور بدنیتی سے پاکستان کو بدنام کر رھا ہے۔وہ پیپلز پارٹی سمبڑیال کے زیر اھتمام مقامی شادی ہال میں جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،آصف بشیر بھاگٹ،اعجاز سمہ،امتیاز صفدر وڑائچ،راحیل کامران چیمہ،ملک طاہر،رانا عبدالعزیز احسن گھمن اور شہباز خان کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دے رھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر,عبدالرزاق سلیمی،اظہر ڈیال،ریاض شاہ،نوید گورسی،قمر خان،ارشاد سندھو،ملک ندیم،کاشف گجر،عمران سرویا،ودود ڈار،خالد باجوہ اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی نیراحیل کامران چیمہ کو امیدوار پی پی 52سیالکوٹ کیلیے نامزد کیا ہے جبکہ انتخابی مہم کے انچارج ڈویڑنل صدر گوجرانوالہ آصف بشیر بھاگٹ ہونگے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشہ ہر طبقے کی نمائندگی کی ہے۔یہ الیکشن بھر پور طریقے سے لڑیں گے۔انکا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن جیتنے کیلیے پوری منصوبہ بندی سیلڑ رھے ہیں،یقین ہے کہ ملحقہ اضلاع اور تحصیلوں کی تنظیمی اسے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑینگے۔راجہ۔پرویز اشرف نے کہا کہ ہمارا منشور ہی عوام کی خدمت اور انکے مسائل حل کرنا یے،راحیل کامران چیمہ جیت کر اہل سیالکوٹ کے مسائل حل کرینگے۔

بھارت کی طرف سے پاکستان پر حملے کے سوال پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ یہ قوم وقت پڑنے پر سیسہ پلائی دیوار بن جاتی ہے ،یقین ہے کہ بھارت کوئی ایڈونچر کرنے کی جرات نہیں کریگا،پاکستان خود دہشت گردی کا نشانہ ہے وہ کیسے ایسے کسی واقعہ میں ملوث ہو سکتا ہے،جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ یہ ڈبیٹ انڈیا میں شروع ہو چکی ہے کہ پہلگام ڈرامہ میں کوئی حقیقت نہیں۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف اور حسن مرتضی کی قیادت میں پی پی 52سیالکوٹ سے سابق ٹکٹ ہولڈر زین گھمن کی وفات پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کرنے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات