Live Updates

بھارتی پروپیگنڈہ بھی کام نہ آیا، امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا

بھارتی وزیرخارجہ نے مارکوروبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستان کو پہلگام حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جسے مارکو روبیو نے مسترد کر دیا

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 مئی 2025 11:55

بھارتی پروپیگنڈہ بھی کام نہ آیا، امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارتی پروپیگنڈہ بھی کام نہ آیا، امریکہ نے پہلگام حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا، ہر حال میں جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھا جائے،خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستان کو پہلگام حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا جسے مارکو روبیو نے مسترد کر دیا۔

امریکی  وزیر خارجہ نے حکومت پاکستان کو واقعہ کا براہ راست ذمہ دار قرار دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ابھی تو تحقیقات جاری ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات فوری اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن قائم رہے۔

(جاری ہے)

جنوبی ایشیاء میں امن ہر حال میں برقرار رکھا جائے ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ پہلگام واقعے کے جواب میں بھارت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جو خطے میں تنازعے کا سبب بنے۔پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور امریکہ کو یہ بھی امید ہے کہ پاکستان تحقیقات میں تعاون کرے گا،امریکی نائب صدر نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن کو امید تھی کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ حملے کے جواب میں بھارت کا ردعمل ایسا نہ ہو جو خطے میں بڑے پیمانے پر تنازعے کا باعث بنے۔

بھارت پہلگام واقعے پر اس انداز سے ردعمل دے کہ وسیع تر علاقائی تنازع پیدا نہ ہو۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اور ہم امید کرتے تھے کہ پاکستان جس حد تک ذمہ دار ہے بھارت کے ساتھ تعاون کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ دہشت گرد جو کبھی کبھار ان کی سرزمین سے کارروائی کرتے ہیں ان کا شکار کیا جائے اور ان سے نمٹا جائے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت اعلیٰ امریکی رہنماو¿ں نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی اورغیر انسانی قرار دیا تھا جبکہ پاکستان پر براہ راست الزام لگائے بغیر بھارت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات