چنیوٹ،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل شوہر کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی

ہفتہ 3 مئی 2025 15:51

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ایڈیشنل سیشن جج بھوانہ محترمہ ثمینہ اعجاز چیمہ نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئےجرم ثابت ہونے پر قاتل شوہر کو سزائے موت اور جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ملزم محسن نے علاقہ تھانہ لنگرانہ میں فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی بابت تھانہ لنگرانہ میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے معیاری تفتیش کیساتھ ثبوتوں کو بہترین انداز میں عدالت کے سامنے پیش کرکے سزا دلوائی۔ قتل کیسز میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔\378