Live Updates

خیبرپختونخوا، فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خارجی ہلاک

مہمند میں فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا ، خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشتگردوں کو گرفتار کیا ، آئی ایس پی آر

ہفتہ 3 مئی 2025 16:47

خیبرپختونخوا، فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں مطلوب دہشتگرد سمیت 5 خارجی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں 3 مختلف آپریشنز میں 5 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 3 خارجی ہلاک ہوئے، جن میں انتہائی اہم مطلوب خارجی فرید اللہ بھی مارا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 خارجی فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کا خفیہ ٹھکانہ تباہ کردیا، مہمند سے خارجی لال امیر عرف ابراہیم سمیت 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی حفاظت کے لیے چوکس ہیں، اور ارض وطن میں قیام امن کے لیے ہر وقت مستعد ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات