Live Updates

پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں کا جذبہ قابلِ دید، بھارتی میڈیا کو آئینہ دِکھا دیا

اتنی فوج کے باوجودایسا ہوگیا یہ سب پیسے کا کھیل ہے، کشمیری بزرگوں کی پہلگام ڈرامے پر سخت تنقید

ہفتہ 3 مئی 2025 17:06

پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں کا جذبہ قابلِ دید، بھارتی میڈیا کو آئینہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پہلگام ڈرامے پر کشمیری بزرگوں کا جذبہ قابلِ دید ہے، جنہوں نے پاکستان، کشمیریوں اور مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھا دیا۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھارتی فوج پر سخت تنقید کررہے ہیں، اسی دوران مقبوضہ کشمیر کے بزرگ نے پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھادیا۔

کشمیری بزرگ نے کہا کہ بند کرو یہ ڈرامے بازی، اب میڈیا پہلگام میں نہیں آنا چاہیے۔ بھارت نے 11 لاکھ فوج کشمیر میں تعینات کر رکھی ہے۔ اتنی بڑی فوج کے باوجود پہلگام واقعہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کیا کر رہی ہے، کیا فوج نے چوڑیاں پہن رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سب پیسے کا کھیل ہے، یہ کام وہی انسان کرے گا جو لالچی ہوگا۔ یہ کام کسی بے ایمان شخص کا ہے، ایماندار شخص ایسا نہیں کرسکتا۔

حملہ کرنے والوں کو ڈھونڈنا ان کا کام ہے۔حملے کے وقت ہندووں کو قتل کرتے ہوئے کلمہ پڑھنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ دین کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں، کیوں کوئی پڑھائے گا کلمہ ۔ یہ بھارت کے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ ماتما گاندھی، راجیوگاندھی اور اندرا گاندھی کو مارنے والا مسلمان نہیں تھا۔کشمیری بزرگ کا کہنا تھا کہ کوئی مسلمان دہشتگرد نہیں تھا، ان کو ہندوں نے ہی مارا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات