مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی کی مودی سے ملاقات،پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت

اتوار 4 مئی 2025 13:25

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمر عبداللہ کی نئی دلی میں وزیراعظم مودی سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم مودی اور عمر عبداللہ کے درمیان ملاقات 30 منٹ جاری رہی۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پہلگام حملے سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔