Live Updates

Sپی ایس ایل کا کھلاڑی آئی پی ایل میں شامل

پشاور زلمی کے مچل اوون کو پنجاب کنگز نے بطور آل رائونڈرٹیم میں شامل کرلیا ،گلین میکسوئل کے متبادل شامل ،تین کروڑ روپے ملیں گئے

اتوار 4 مئی 2025 20:20

1 نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے غیر ملکی کھلاڑی مچل اوون کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔پنجاب کنگز نے مچل اوون کو گلین میکسویل کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے جو انگلی میں فریکچر کے باعث آئی پی ایل 2025 سے باہر ہوگئے ہیں۔مچل اوون اس وقت پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں، جن کو آئی پی ایل کی ٹیم پنجاب کنگز نے 3 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

(جاری ہے)

مچل اوون بیٹسمین کے ساتھ ساتھ میڈیم پیس بولر بھی ہیں، جنہوں نے ٹی20 کیریئر کے 20 میچز میں 10 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔پشاور زلمی کا پی ایس ایل 2025 میں سفر ختم ہوتے ہی مچل اوون پنجاب کنگز کو جوائن کرنے کے لیے بھارت روانہ ہوجائیں گے۔پشاور زلمی اس وقت پی ایس ایل پوائنٹ ٹیبل پر 5ویں نمبر پر ہے جو 9 مئی کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ اگر پشاور زلمی یہ میچ جیت کر پلے ا?ف کے لیے کوالیفائی کرتی ہے اور بعد میں فائنل میں پہنچتی ہے تو مچل اوون پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے کے مطابق 18 مئی تک پی ایس ایل نہیں چھوڑ سکتے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات