پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں اور انجینئررز پر فخر ہے جنکی انتھک محنت سے ابدالی ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا،سردار یعقوب خان ناصر

اتوار 4 مئی 2025 21:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے سائنسدانوں اور انجینئررز پر فخر ہے جنکی انتھک محنت سے ابدالی ویپن کا کامیاب تجربہ کیا گیا جسکی رینج 450 کلومیٹر اپنیہدف کا نشانہ بنا سکتا ہے انہوں کہا کہ میزائل ایٹم صلاحیت کا بھی حامل ہے اب ہم بھارت کے ہر شہر کو نشانہ بنا سکتے ہیں انہو ں نے کہا کہ بھارت کوخبردار کرتے ہیں کہ ہماری فوج اور عوام غیرت ایمانی سے سر شار ہیں ہم ہر قسم کے جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں ہمیں ملک کی سلامتی سب سے زیادہ عزیز ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں دہشت گردی کے ایشو پر پوری قوم عسکری قیادت اور عوامی حکومت نے فیصلہ کن فیصلہ سازی کا فیصلہ کر لیا ہے آج پوری قوم ملک سے بیرونی اور اندرونی دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے متحد ہیں اور موجودہ حکومت کی بھرپور حمایت کا عزم مسمم رکھتی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اپنی صفوں میں چھپے ملک دشمن عناصر کو پہچانیں جو قوم میں تفرقہ پیدا کرکے اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے اس ناسور سے چھٹکارا دلانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے اور ہم وطن عزیز کیلئے شہید ہونے والے معصوم فوجیوں اور عوام کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں آج عہد کرنا ہوگا کہ ہم جیسے اپنے گھر سے محبت کرتے ہیں ایسے ہی اپنے وطن سے کریں گے تاکہ دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات بھلا کر اور یک زباں ہو کر ایک بیانیہ اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے کے ان ناسوروں کا خاتمہ کیا جاسکے۔