Live Updates

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں رات گئے بلا اشتعال فائرنگ کی،پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا، سیکورٹی ذرائع

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 5 مئی 2025 10:47

کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 مئی 2025)بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے اتوار کی رات کو متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی،سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ بھارت نے رات گئے لائن آف کنٹرول پر متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاکستان کی فوج نے بھارتی فوج کی طرف سے کی گئی اس بلا اشتعال خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر نکیال، کھوئی رٹہ، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ان سیکٹرز میں دشمن کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیارہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیاتھا۔

سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا اور ایل او سی پر دشمن کو خاموش کروا دیا گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے موثر جواب سے دشمن کے متعدد مورچے تباہ ہونے کی بھی اطلاعات تھیں۔مقبوضہ کشمیر میں ایل او سی پر بھارتی چکپترا پوسٹ کو تباہ کر دیا گیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے سرحدی علاقوں کو بھی خالی کروالیا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاون بھی جاری تھی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیاتھا ۔دشمن کسی بھول میں نہ رہے ۔بھارت کی طرف سے یہ اشتعال انگیزی اس کے جنگی جنون کی غماز تھی۔ تاہم پاک فوج ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیارتھی۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات