
پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں. محسن نقوی
امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں ‘ہمارے پاس بہترین اکیڈمیز ہیں عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کےلئے تیار ہیں ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے عمان کے ساتھ مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے. وفاقی وزیر داخلہ کا عمان پولیس و کسٹمز ہیڈکوارٹر کا دورہ
میاں محمد ندیم
پیر 5 مئی 2025
14:18

(جاری ہے)
عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی نے ہیڈ کوارٹر آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا وزیرداخلہ محسن نقوی کی عمان پولیس و کسٹمز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن الشراقی سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں پولیسنگ انسداد دہشت گردی اور انسداد سمگلنگ کے لئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں منشیات و سمگلنگ مافیا کی سرکوبی کے لئے باہمی تعاون اور قریبی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا، عمان پولیس کے سربراہ نے عمان کی تعمیر و ترقی اور معیشت کی مضبوطی کے لئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا. وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کا شکریہ ادا کیا، اور عمان پولیس کو پاکستان میں ٹریننگ کی پیشکش کی. محسن نقوی نے کہا کہ ہمارے پاس بہترین اکیڈمیز ہیں ہم عمان پولیس، کوسٹ گارڈز اور کسٹمز افسران کو تربیت دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مختلف جرائم میں ملوث 50 ہزار شہریوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے ہیں جو 5 برس تک بیرون ملک نہیں جاسکیں گے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے عمان کے ساتھ ملکر تعاون سے مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ عمان کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی اس موقع پر عمان پولیس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل حسن بن محسن پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، پاکستان کے ساتھ انسداد منشیات انسداد سمگلنگ کے حوالے سے قریبی کوآرڈینیشن سے کام کرنے کے لیے تیار ہیں وزیرداخلہ محسن نقوی کی قابل عمل تجاویز قابل ستائش ہیں. وفاقی وزیرداخلہ نے عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، اہم شخصیات اور سفارتی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور خطے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، امن ہماری خواہش ہے لیکن اسے کمزوری سمجھنے والے غلط فہمی کا شکار ہیں. وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا بچہ بچہ مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سنے، ایک ایک مسئلہ خود نوٹ کیا اور موقع پر ہی ڈی جی وزارت داخلہ کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں پاکستانی کمیونٹی نے بعض مسائل کے فوری حل کیلئے یقین دہانی پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا. وزیر داخلہ نے پاکستانی کمیونٹی کو بتایا کہ عمان سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارے لئے قابل احترام ہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ہمارے اپنے مسائل ہیں، ایف آئی اے نادرا اور وزارت داخلہ سے متعلق کوئی ایشو اب زیر التوا نہیں رہے گا. انہوں نے کہا کہ آپ بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں، سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھنا آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی سفارتخانے کے عملے سے ملاقات کی پاکستانی سفیر نے عمان کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے فعال کردار سے آگاہ کیا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں تاثرات درج کئے.
مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.