گرمی کی شدت کے اضافہ کے ساتھ ہی ایک طرف اعلانیہ وغیراعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، حاجی حنیف طیب

پیر 5 مئی 2025 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیرماحولیات ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یقینا یہ بہت دکھ کی بات ہے کہ گرمی کی شدت کے اضافہ کے ساتھ ہی ایک طرف اعلانیہ وغیراعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے دوسری جانب کراچی کی عوام پانی کی شدیدقلت سے دوچارہے جوذہنی اذیت کاباعث بن رہاہے عوام پانی کی بوند بوندترس رہے ہیں،کبھی کوئی پانی کی پائپ لائن پھٹ جاتی ہے،کبھی پمپ خراب ہوجاتاہے،کبھی پانی فراہم کرنے والی نہرمیں شگاف پڑجاتاہے جس کی مرمت کاکام چندگھنٹوں میں ہوسکتاہے لیکن اُس میں کافی دن لگ جاتے ہیں،پانی کی قلت سے ٹینکر کے ذریعے مہنگے داموں پانی کی فراہمی جاری رہتی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ عوام کی امیدوں کی ترجمانی کرتے ہوئے شہرکی تعمیروترقی اورعوام کوان کے مسائل سے چھٹکارادلانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں ۔