Live Updates

ڈسٹرکٹ حویلی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ پیکج دیا، بلاتفرق تعمیر وترقی کے کام کروا رہے ہیں، وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل راٹھور

پیر 5 مئی 2025 19:36

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ حویلی کی تاریخ کا سب سے بڑا ہیلتھ پیکج دیا، حویلی کہوٹہ کے لیے پونے دو ارب روپے کی سڑکوں کے لیے ٹینڈر جلد جاری ہو جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو ہالن شمالی،جبی سیداں شمولیتی پروگرام کے موقع پر خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلاتفرق تعمیر وترقی کے کام کروا رہے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں برداری نہیں کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے پیش ہونگے،ڈسٹرکٹ حویلی میں صحت تعلیم انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں پاکستان آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت ایک پیج پر متفق ہے،پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں مودی سرکار نے انڈین آرمی کے ذریعہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مظلوم کشمیریوں پر ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر دی ہیں ، مظلوم کشمیریوں کے گھروں کو جلایا جا رہا ہے،مودی سرکار اور انڈین گودی میڈیا کی پہلگام فالس فیلگ آپریشن کی فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلاپ ہو گئی،آزاد کشمیر اور پاکستان کے لوگ اپنی مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کو ماڈل ضلع بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لیے دن رات کوشاں ہوں ، موجود ہ بجٹ میں پونے دو ارب روپے کی مزید سڑکوں کا ٹینڈر جلد جاری ہو جائے گا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات