
خیبرپختونخوا پولیس سروسز کو ڈیجیٹائز کرنے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے
ڈیجیٹائزیشن اور مئوثر مانیٹرنگ کی بدولت250 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا ہے، کےپی دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے، اب ہم نے سیف سٹی منصوبہ شروع کر دیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور
ثنااللہ ناگرہ
پیر 5 مئی 2025
19:26

(جاری ہے)
پروگرام کے تحت پولیس سرٹیفیکیٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، رئیل ٹائم ٹریفک انفارمیشن، گمشدگی رپورٹ اور ریکروٹمنٹ اپڈیٹس سمیت دیگر خدمات کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔
اس کے علاؤہ لیگل کیس منیجمنٹ، فنانشل منیجمنٹ سسٹم، پروکیورمنٹ منیجمنٹ سسٹم، ٹریننگ منیجمنٹ سسٹم بائیو میٹرک اٹٹینڈنس سمیت پولیس کے دیگر اندرونی امور کو بھی آٹومیٹ کیا جائے گا۔ اسی طرح پولیس کے مختلف پبلک فیسنگ سروسز کی توسیع بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان سروسز میں ہوٹل آئی ایپ، رابطہ ایپ، فائنڈ مائی سیل ایپ، ای- ٹکٹنگ، ویلفیئر ایپ، ایس او ایس الرٹس اور انٹرپول کوارڈینیشن شامل ہیں۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ نے دو نئے سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا افتتاح بھی کیا۔ یہ نئے فسیلیٹیشن سنٹرز ڈویژنل ہیڈکوارٹرز ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں قائم کیے گئے ہیں۔ صوبے کے تین ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز پہلے سے قائم کئے گئے ہیں۔ باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز می سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام پر کام جاری ہے۔ سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز میں شہریوں کو مختلف عوامی خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونگے۔ ان خدمات میں ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ، برتھ سرٹیفیکیٹ، ڈیتھ سرٹیفیکیٹ، اسلحہ لائسنس، زمین کا انتقال، عمارتی نقشوں کی منظوری، واٹر کنکشن، گاڑیوں کی رجسٹریشن سمیت 26 مختلف خدمات شامل ہیں۔ شہریوں کو ان خدمات و سہولیات کے حصول کے لئے الگ الگ دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ڈیجیٹائزیشن کی ضرورت اور اہمیت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تمام محکموں میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل شروع کیا۔ ہم سرکاری محکموں کی عوامی خدمات کے ساتھ ساتھ ان کے انتظامی امور کو بھی ڈیجیٹائز کر رہے ہیں، اس مقصد کے لئے کے پی ڈیجیٹل روڈ میپ 2030 کے تحت ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صوبے میں سرکاری محکموں کے بیشتر خدمات آن لائن فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمارا مقصد سرکاری محکموں کے امور میں شفافیت کو یقینی بنانا اور ان کی استعداد میں بہتری لانا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہورہی ہے بلکہ لوگوں کو خدمات کے حصول میں سہولت ہو رہی ہے، ڈیجیٹائزیشن اور موثر مانیٹرنگ کی بدولت ہی ہم نے250 ارب روپے کا اضافی ریونیو اکٹھا کیا ہے۔ صوبائی حکومت بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے آئی ٹی کے موثر استعمال پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز کا قیام اس سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے، سیٹیزن فسیلیٹیشن سنٹرز میں لوگوں کو مختلف شہری خدمات ایک ہی چھت تلے باعزت طریقے سے دستیاب ہیں، پولیس سروسز کی آٹومیشن صوبائی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے، خیبر پختونخوا حکومت پولیس سروسز کو ڈیجیٹائز کرنے والا ملک پہلا صوبہ ہے، اس اقدام سے پولیس کی استعداد کار میں نمایاں بہتری آئے گی، صوبائی حکومت پولیس کو جدید آلات سے لیس کرنے اور ان کی استعداد بڑھانے کے لئے خاطر وسائل خرچ کر رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہمارا صوبہ لڑ رہا ہے مگر بد قسمتی سے ہمارے پاس سیف سٹی منصوبہ نہیں تھا، ہم نے سیف سٹی منصوبہ شروع کر دیا ہے جس کے ذریعے جنوبی اضلاع سمیت مختلف حساس اضلاع کو سیف سٹی بنانے کا منصوبہ شروع کیا ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کو صوبے کے تمام اضلاع تک توسیع دیں گے، یہ وقت کی اہم ضرورت ہے، ہم تمام شعبوں کو آگے لانے اور ان کی استعداد کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں، سرکاری امور کو ڈیجیٹائز کرنے پر تیزی سے کام کرنے پر تمام محکموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم ایک اچھے ٹیم ورک کے ذریعے صوبے کو ڈیجیٹل خیبر پختونخوا بنانے میں کامیاب ہونگے۔
مزید اہم خبریں
-
بریفنگ غیرسنجیدہ تھی
-
عمران خان کا معاملہ قانونی ہے، وہ عدالتی عمل کے ذریعے ہی رہا ہوں گے
-
امددای کٹوتیاں بحران زدہ علاقوں میں دائیوں کی خدمات میں کمی کا سبب
-
پی ٹی آئی کل میٹنگ میں اس لئے نہیں گئی تھی کہ کیا سکیورٹی معاملات پر اب عطا تارڑ بریفنگ دیں گے؟
-
دبئی پولیس نے سنیما میں ملی 17,000 درہم کی رقم واپس کرنے والی 8 سالہ بچی کو اعزاز سے نوازا
-
پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی
-
وزیر اعظم، وزیر دفاع، نواز شریف کی پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم شرکت
-
پی ٹی آئی کل قومی سلامتی بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی، وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں
-
کسانوں سے سستے داموں گندم کی خریداری کے باوجود آٹے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ
-
اندازہ ہے کہ جنگ ایل اوسی تک محدود رہے گی، لیکن اگر جنگ شروع ہوئی تو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا
-
پہلگام دہشتگردی: انڈیا اور پاکستان میں کشیدگی باعث تکلیف و پریشانی، گوتیرش
-
اے ایف ڈی کا ملک کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی پر مقدمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.