
غزہ: ایندھن کی کمی امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ، یو این ادارے
یو این
اتوار 13 جولائی 2025
21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں ایندھن کا بحران تباہ کن صورت اختیار کر گیا ہے جس سے تمام امدادی کارروائیاں بند ہونے کا خدشہ ہے اور انسانی امداد پر انحصار کرنے والے لوگوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ میں 21 لاکھ لوگوں کی بقا کا دارومدار ایندھن کی فراہمی پر ہے۔
ہسپتال، پانی صاف کرنے کے پلانٹ، تنور اور ایمبولینس گاڑیاں ایندھن سے چلتی ہیں۔ اگر اس کی متواتر فراہمی بحال نہ ہوئی تو طبی مراکز میں زچہ بچہ، نومولود بچوں اور انتہائی نگہداشت کے شعبے بند ہو جائیں گے۔
علاقے میں ایندھن تقریباً ختم ہو چکا ہے جس کے باعث زندگی تباہی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے جبکہ لوگ پہلے ہی شدید غذائی عدم تحفظ اور مسلسل جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
ایندھن کی شدید قلت
امدادی اداروں نے بتایا ہے کہ 130 یوم کے بعد گزشتہ دو روز میں پہلی مرتبہ 75 ہزار لٹر تیل غزہ میں لایا گیا ہے جو ضروریات کے مقابلے میں انتہائی ناکافی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ علاقے میں مجموعی صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ جنگ بندی کے بغیر روزانہ قابل انسداد اموات بڑھتی جا رہی ہیں، تکالیف میں مبتلا بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں اور بھوکے لوگوں کو خوراک کے حصول کی کوشش میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
مدد کی فراہمی میں جان لیوا تاخیر
ترجمان نے انسانی امداد کی فراہمی پر اسرائیل کی پابندیوں کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز جنوبی علاقے میں چند ہسپتالوں کو معمولی مقدار میں ایندھن پہنچایا گیا ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے شمالی غزہ میں طبی مراکز کے لیے ایندھن لے جانے کی اجازت نہیں دی جس سے مریضوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔
جمعرات کو اسرائیل کے حکام سے 15 جگہوں پر امدادی کارروائیوں کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی جن میں سے چھ درخواستوں کو ہی منظوری مل سکی۔ غزہ شہر میں ملبے تلے دبے زخمی لوگوں کی جان بچانے کے لیے دی جانے والی درخواست کو دو دن بعد منظوری ملی لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی اور جب امدادی کارکن موقع پر پہنچے تو کوئی فرد زندہ نہیں بچا تھا۔
اسرائیل نے چار ماہ سے خیموں سمیت پناہ کے سامان کی فراہمی بھی روک رکھی ہے جس کے باعث ہزاروں لوگ کھلے آسمان تلے موسم کی سختیاں جھیلنے پر مجبور ہیں۔
امدادی کارکنوں کی زندگی کو خطرہ
سٹیفن ڈوجیرک نے کہا ہے کہ امدادی کارکنوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ گزشتہ دنوں پانچ حملے ایسی جگہوں پر ہوئے جہاں سے چند سو میٹر کے فاصلے پر اقوام متحدہ کے عملے سمیت امدادی کارکن اپنے کام میں مصروف تھے۔
اسی طرح چند روز قبل ہلال احمر کے کارکنوں پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا ہے تاہم اس میں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔اقوامِ متحدہ کے اداروں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر ایندھن کی فوری اور مستقل فراہمی اور امدادی ٹیموں کو تمام علاقوں تک مکمل اور محفوظ رسائی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت جس طرح کے ہنگامی حالات درپیش ہیں انہیں نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اگر ایندھن کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو امدادی کوششیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی۔
مزید اہم خبریں
-
افغان مہاجرین کی وطن واپسی علاقائی استحکام کے لیے خطرہ، یو این ایچ سی آر
-
غزہ: ایندھن کی کمی امدادی کارروائیوں کے لیے خطرہ، یو این ادارے
-
پنجاب اسمبلی کے 26 اراکین کی بحالی پر مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم
-
اعلان کے ساتھ ہی تحریک کی کامیابی کے اثرات نمایاں ہونا شروع ہو چکے، پی ٹی آئی
-
حکمرانوں کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے، حافظ نعیم الرحمن
-
90 دن کا پلان کہاں سے آیا؟ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی قیادت سے سوال
-
ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے اور ماموں کو قتل کردیا
-
حکومت کا ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان تحریک انصاف نے 5 اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا
-
ض*مانگے تانگے کی اکثریت والے بتائیں ان پر لرزہ کیوں طاری ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
-
امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر کی وضاحت
-
یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.