Live Updates

مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم کا قیام ،اہلسنت مسالک کی پہلی بیٹھک کا جے یو آئی ڈیرہ کی میزبانی میں انعقاد

اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ ،متبادل کی تشہیر ،غزہ و فلسطین کی مالی امداد کیلئے تمام مسالک کے مشترکہ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ

پیر 5 مئی 2025 19:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم کے قیام کیلئے اہلسنت مسالک کی پہلی بیٹھک جمعیت علمائے اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی میزبانی میں منعقد ہوئی جس میں جے یوآئی پاکستان سے چوہدری محمد اشفاق ایڈوکیٹ ڈاکٹر محمد یعقوب بلوچ قاری عصمت اللہ نعمانی قاری محمد اعجاز فاروقی قاری محمد عمیر فاروقی مولانا قاری خالدگنگوہی ڈاکٹر محمد شعیب گنگوہی محسن ظریف مقصود الرحمن عالمی مجلسِ تحفظ ختم نبوت سے مولانا احمد حسن حلقہ درس سے قاری محمد عرفان مولانا اسلم معاویہ انٹرنیشنل ختم نبوت سے الحاج معراج قریشی اہلسنت والجماعت پاکستان سے لالا عبد العزیز محمد رضوان انجمن سنی اتحاد کونسل سے خلیفہ ثاقب بلال ناظم عقیل بیٹنی اتحاد الائمہ والخطبا پاکستان مولانا فقیر شبیر احمد نازک قاری فلک شیر صدیقی مولانا عصمت اللہ حنفی جماعت اسلامی پاکستان سے زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت والجماعت ڈیرہ مولانا عزیز الرحمن عبدالباسط گوگاخیل مجلس احرار پاکستان (کفیل شاہ)سے مولانا ثنااللہ مجلس احرار پاکستان (سیدعطااللہ شاہ)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سے قاری رحمت اللہ اہل سنت والجماعت بریلوی پاکستان سے مولانا محمد عابد فاروقی وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے مولانا قاری محمدعمیرفاروقی مرکزی اشاعت توحید والسنہ جماعت الدعو سے قاری مشتاق پاکستان شریعت کونسل سے قاری عبد الحفیظ محمدی یکجہتی فلسطین کونسل سے مفتی نقیب اللہ جمعیت علمائے پاکستان (بریلوی)سے فقیرشیرمحمد اتحادالقرا سے قاری عبد الطیف اور انجمن تاجران سے محمد آصف کے علاوہ ان مسالک کے ضلعی ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت شیخ الحدیث مولانا محمد اشرف علی نے کی تمام حضرات کی مشاورت و اتفاق رائے سے مجلس اتحاد امت کے پلیٹ فارم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یہ طے ہوا کہ مجلس اتحاد امت ڈیرہ اسماعیل خان کا دائرہ کار ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تک ہوگا۔ یہ مجلس اتحاد امت مرکزی و صوبائی جماعت کی ہدایات کی پابند ہوگی مجلس اتحاد امت کی شوری کا اجلاس11مئی کے بعد انعقاد کیا جائیگا ضلع بھر میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ پر مشترکہ جدو جہد کی جائے گی اور ان کے متبادل مصنوعات کی تشہیر اور تاجر حضرات سے مل علما کرام ملاقاتیں و میٹنگز کی جائے گی غزہ و فلسطین کی مالی امداد کیلئے ان تمام مسالک کا مشترکہ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا مجلس اتحاد امت میں شامل تمام مسالک ضلع کی آٹھوں تحصیلوں میں اپنی ذیلی جماعتوں تنظیموں تک یہ پیغام پہنچا کر اس اتحاد و پلیٹ فارم سے آگاہ کریں گے اور مجلس اتحاد امت کے فیصلوں کی پابندی میں فلسطین و غزہ کیلئے مرکز سے ضلع تک کی جماعت کی ہدایات کے مطابق چلائی جائیں گی۔

ضلع بھر میں جتنے بھی پروگرام جلسے احتجاج ہونگے وہ مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام منعقد کیئے جائیں گے جن کی سرپرستی جمعیت علما اسلام پاکستان کرے گی اجلاس میں کچھ احباب کی یہ رائے بھی آئی کہ مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام ایک بڑی کانفرنس منعقد کی جائے تاہم اس معاملے میں صوبائی اور مرکزی جماعت سے مشاورت کے بعد کوئی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مجلس اتحاد امت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان نے مشترکہ طور پر یہ قرارداد منظور کی گئی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم، حکومت پاکستان دنیا کے مسلمان ممالک کا اجلاس بلا کر میزبانی کرے اور غزہ و فلسطین کا مسئلہ بین الاقوامی پر ایک موقف سے پیش کیا جائے، انتظامیہ تک مثبت انداز میں ملاقات کرکے بائیکاٹ سے باور کرایا جائے، مجلس اتحاد امت کے متفقہ فیصلہ کی روشنی میں جہاد کیلئے حکومتی سطح پر ہموار کی جائے، انجمن سنی اتحاد کونسل کے عقیل بیٹنی کے خلاف مقدمہ واپس لیا جائے ،مجلس اتحاد امت کی مرکزی جماعت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ مجلس اتحاد امت مل کر پاکستان کی اثاث ایک سیاسی پلیٹ فارم قائم کریں جن پر ملک میں مشترکہ سیاسی جد وجہد کی جائے، اسرائیل کیساتھ ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ سفارتکاری کسی بھی صورت میں منظور نہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات