Live Updates

جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا، مشعال ملک

دشمن پورے علاقے کوبنجربنانا چاہتا ہے،سیاست دان اکٹھے ہوں ،ہوش کے ناخن لیں ، چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر

پیر 5 مئی 2025 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا گیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ تمام سیاست دان اکٹھے ہوجائیں اور ہوش کے ناخن لیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کوبنجربنانا چاہتا ہے، ملک میں جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، اقوام متحدہ میں جانا چاہئے، بھارت نے پہلگام کا ڈرامہ رچایا، پاکستان اوربھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیرہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات