Live Updates

سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب (آج) ہوگا

پیر 5 مئی 2025 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سندھ میں سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب (آج)منگل کوہوگا۔پولنگ کا عمل صبح 9بجے سے شام 4بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا، پولنگ صوبائی اسمبلی سندھ میں ہوگی، صوبائی اسمبلی سندھ کو پولنگ سٹیشن ڈکلیئر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے وقار مہدی اور ایم کیو ایم پاکستان کی نگہت مرزا کے درمیان مقابلہ ہوگا، صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ریٹرننگ افسر اعجاز چوہان نے پولنگ انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا، صوبائی الیکشن کمشنر نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات