Live Updates

اترپردیش ،حجاب پہننے پر مسلم طالبہ کو کلاس میں جانے سے روک دیاگیا

منگل 6 مئی 2025 15:02

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) بھارت بھر میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے دوران،ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے خالصہ گرلز انٹر کالج ایک مسلم طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس روم میں داخل ہونے سے روک دیاگیاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں طالبہ اور اسکے ٹیچر کے درمیان بحث کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس روم کے داخلی دروازے پر روک دیاگیاہے اور کہا گیا کہ اسے پنا حجاب اتارنے کے بعد ہی کلا س میں جانے کی اجازت دی جائے گی ۔اس ویڈیو نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ روا سلوک پر بحث چھیڑ دی ہے، مختلف مسلم گروپوں اور متعلقہ شہریوں کی جانب سے کالج انتظامیہ کے طالبہ کے ساتھ رویہ پر تنقید کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اتر پردیش کے ضلع سون بھدرا میں ایک سرکاری اسکول کی خاتون ٹیچر کو پہلگام واقعے کے سلسلے میں فیس بک ایک پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹیچر زیبا افروز پر فرقہ وارانہ تبصرے کرنے کا الزام ہے، لیکن بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ان کی پوسٹ کی غلط تشریح کی گئی ہے اور انہیں بھارتی مسلمانوں کی حب الوطنی کا دفاع کرنے کے لیے غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اپنی فیس بک پوسٹ میں کہاتھاکہ ملک کے وفادار ہمیشہ سے مسلمان رہے ہیں، غدار ہمیشہ سنگھی رہے ہیں۔ انہوں نے آگرہ میں گلفام نامی نوجوان کے قتل کی بھی مذمت کی۔ایک ریٹائرڈ ٹیچر محمد سیف الدین نے کہاکہ مسلمانوں کو ہر روز بھارت دشمن کہا جاتا ہے اور کوئی کچھ نہیں کرتا ۔ لیکن جب ہم اپنی حب الوطنی کا دعوی کرتے ہیں تو ہمیں فرقہ پرست قرار دیا جاتا ہے،جومنافقت ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات