وقار مہدی کی سینیٹ میں دوبارہ کامیابی کارکنوں کے اعتماد کا مظہر ہے، حمید میمن

منگل 6 مئی 2025 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے رہنما حمید میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی کو سینیٹ کے انتخابات میں دوسری بار بھرپور اکثریت سے کامیابی حاصل ہونا کارکنوں اور عوام کے مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک باصلاحیت، باکردار اور عوامی مزاج رکھنے والے رہنما ہیں، جن کی کامیابی سے نہ صرف پارٹی کو تقویت ملے گی بلکہ سندھ کے عوام اور کارکنوں کی آواز اب ایوانِ بالا میں مزید مثر انداز میں سنی جائے گی۔

حمید میمن نے مزید کہا کہ وقار مہدی کی سیاسی بصیرت، تنظیمی صلاحیت اور قیادت پر اعتماد نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جو کارکنوں کو عزت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وقار مہدی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ ایوانِ بالا میں عوامی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔