Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد مودی مردہ باد ریلی نکالی گئی

منگل 6 مئی 2025 19:50

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد مودی مردہ باد ریلی نکالی گئی ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ڈیرہ سے نکلنے والی ریلی کی قیادت وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانااحمد عتیق انور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما چوہدری ارشد ورک ،چوہدری انعام اللہ ورک ،رانا کاشف الرحمن ،رانا حسیب عامر ،رانا ماجد ،نواز چوہدری ،قیصر ورک چوہدری ،گلفام کھرل رانا ارشد نے کی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈ پکڑ کر جی ٹی روڈ پر پاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا احمد عتیق انوراور چوہدری ارشد ورک کا کہنا تھا کہ پچیس کروڑ پاکستانی پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں انڈیا نے اگر کوئی شرارت کی تو اس کی تباہی اسکا مقدر بنے گی کیونکہ پاکستان کی عوام ادارے پاک فوج سیاستدان سب ایک مٹھ ہوچکے ہیں یہ مکا انڈیا کے منہ پرایسا پڑے گا اسکی نسلیں یاد رکھیں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات