Live Updates

بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں بلوچستان کے موجودہ حالات اور اسکے مستقبل کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد

منگل 6 مئی 2025 21:55

)کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان تھنک ٹینک نیٹ ورک کے زیر اہتمام بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ میں صوبہ بلوچستان کے موجودہ حالات اور اسکے مستقبل کے حوالے سے سیمنار کا انعقاد کیا گیا. جسمیں مہمان خصوصی سابق گورنر و چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ر امان اللہ خان یاسین زئی کے علاوہ وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ، سابق سفیر آصف خان درانی ، ڈی جی بلوچستان سول سروسز اکیڈمی ڈاکٹر حفیظ جمالی ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بی ٹی ٹی این ڈاکٹر ظفر خان اور دیگر نے شرکت کی ۔

مہمان خصوصی سابق گورنر و چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کو دور جدید کی سہولیات اور امن فراہم کرنا تمام اسٹیک ہولڈرز کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے اور صوبہ کی عوام کو بھی یہ صوبہ مکمل طور پر اوون کرنا ہوگا کیونکہ حقوق اور فرائض ہمارے دین اسلام کے بھی بنیادی اصولوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

سیمنار میں مقررین نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی اقدامات کو مکمل کرنا ، سیکورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور خوشحال مستقبل کے لئے سب اسٹیک ہولڈرز کو ملکر مکمل دیانتداری سے کام کرنا ہوگا ۔ جسمیں گڈ گورننس ، میرٹ اور امن و امان کا قیام سرفہرست ہے۔ اور اس میں صوبہ کے مقامی لوگوں کا اونر شپ سب سے اہم ہے جو خود آگے آکر صوبہ کے اسٹیک ہولڈرز سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ساتھ سول بیوروکریسی کا احتساب کرے ۔ جبکہ حکومت کو صوبہ کے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔ تاکہ سی پیک ، گوادر پورٹ، ریکوڈک، سیندک اور دیگر فلیگ شپ پراجیکٹس سے پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے عوام مستفید ہوسکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات