سپیکر قومی اسمبلی کی ضلع کچھی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت

منگل 6 مئی 2025 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ضلع کچھی بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے سیکورٹی فورسز کے 7 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہلخانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شرپسند عناصر بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش میں ملوث ہیں۔ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والے عناصر کو اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔