وزیر اعلیٰ نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

بدھ 7 مئی 2025 03:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ نے پورے پنجاب میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا جس کے باعث پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ کر دیئے گئے ، پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیدیا ہے،پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا،شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران اور عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔