Live Updates

نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت

بدھ 7 مئی 2025 03:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل اور بدھ کی درمیانی رات سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر طرح سے دفاع کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات