Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت

مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 7 مئی 2025 08:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ شہبازشریف نے کہاکہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا، 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات