Live Updates

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ترکی کے سفیر کی ملاقات

بدھ 7 مئی 2025 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ترکی کے سفیر عرفان نذیر اوگلو نے بدھ کی صبح ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کی بھارت کی جانب سے بلا اشتعال خلاف ورزی اور معصوم جانوں کے المناک نقصان کے تناظر میں ترکی کی پاکستان کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا اور قریبی تال میل اور تعاون کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات