Live Updates

بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں اور مسجد پر حملہ کر کے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں

بدھ 7 مئی 2025 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کی جانب سے معصوم شہریوں اور مسجد پر حملہ کر کے انسانیت کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ بھارتی میزائل حملہ نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

(جاری ہے)

مودی سرکار کا یہ بزدلانہ اقدام ناقابلِ معافی جرم ہے۔ بھارت نے مسجد کو نشانہ بنا کر اپنے انتہا پسند چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔پاکستان کی امن پسندی کو بھارت نے کمزوری سمجھا، اب خاموشی کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دشمن کو اُس کی زبان میں جواب دیا جائے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری اب افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات