Live Updates

پاکستان کے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

بدھ 7 مئی 2025 16:27

پاکستان کے  عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں،  وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر )پر اپنے بیان میں کہا کہ افواجِ پاکستان نے ثابت کر دیا کہ ہم ہر جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں، وزیراعلی بلوچستان نے کہاکہ پاکستان کے عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں، میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ ہم امن چاہتے ہیں مگر اسے کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارت کو منہ توڑ جواب مل گیا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات