Live Updates

بھارتی بلااشتعال جارحیت کرنے پرترکیہ کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، بھارتی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے

ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کا نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، حاقان فدان نے پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 7 مئی 2025 12:57

بھارتی بلااشتعال جارحیت کرنے پرترکیہ کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی، ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07 مئی 2025) بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کرنے پرترکیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی،ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان کی پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترکیہ نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترکیہ کے سفیر نے پاکستان کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کی کارروائی کو پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی قرار دیا۔ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماو¿ں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ترکیہ کے سفیر نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور قریبی ہم آہنگی اور تعاون کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کاعزم کیاگیا۔ترکیہ کے وزیر خارنے پاکستانی ہم منصب سے بلااشتعال خلاف ورزی اور بے گناہ جانوں کے المناک ضیاع کے تناظر میں پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان اور ترکیہ نے علاقائی سلامتی کے خدشات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا، اور قریبی تعاون کا عہد کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل چین نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر ہونے والے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیاتھا۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا تھا۔

موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش تھی۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا تھا اور دونوں چین کے ہمسائے بھی ہیں، چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا تھا۔چینی دفتر خارجہ کے ترجمان دونوں فریقین پر زوردیتے ہوئے کہا تھا کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے کام لیں، صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں۔چین نے کہا کہ اسے آج بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا تھا اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش تھی۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات