Live Updates

آزاد کشمیر‘ بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید بہن بھائی کی نمازِ جنازہ ادا

نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی

بدھ 7 مئی 2025 16:46

نکیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کردیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات