سرینگر ،بھارتی پولیس نے معروف کشمیری صحافی ہلال میر کو گرفتار کر لیا

بدھ 7 مئی 2025 17:40

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف کشمیری صحافی ہلال میر کو سری نگر سے گرفتار کر لیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق صحافی ہلال میر کو شہر کے علاقے بمنہ میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے کائونٹر انٹیلی جنس ونگ نے ہلال میر کی گرفتاری کا جواز فراہم کرنے کے لئے ان پر بھارت مخالف مواد شائع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس نے ان کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر کئی ڈیجیٹل آلات بھی ضبط کر لئے ہیں۔ہلال میر دبئی میں قائم بزنس نیوز ویب سائٹ کے لیے کام کرتے ہیں ۔ قبل ازیں وہ کئی مقامی اور بھارتی خبر رساں اداروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ گرفتاری کے بعد انہیں سینٹرل جیل سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔