Live Updates

پاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے‘ رانا مظفر

پوری قوم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہے

بدھ 7 مئی 2025 17:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) سی ی اونیشنل یوتھ امپاورمنٹ پاکستان وکشمیر رانا مظفر نے کہاہے کہپاکستان کی چوبیس کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے،پوری قوم دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کیلئے ہر وقت تیار ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نیشنل یوتھ امپاورمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کر تے ہو ئے کیا اجلاس میںمیاں طارق شہزاد،بلال منیر لیگل ایڈوائزرحافظ مہتاب چیف کوارڈینیٹر،صوفیہ ناز،اقصی خورشید ،لائبہ ایوب ،ثانیہ سرور ،فریال ایوب سمیت نیشنل یوتھ امپاورمنٹ کی ایگزیکٹیو ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ رانا مظفر نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے حملے بین الاقوامی اصولوں کو روندنے اور انسانی حقوق کی شدید پامالی کے زمرے میں آتے ہیں ، پاکستان خطے کے حالات کو خراب نہیں کرنا چاہتا پرامن ملک ہونے کے ناطے سے پاکستان نے ہمیشہ خطے کو اگ میں جھونکنے سے اجتناب کیا ہے لیکن ایک پرامن ملک کے شہری اپنے ملک کی دفاع کے لیے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے معصوم شہریوں اور مساجد کو بزدلانہ طور پر نشانہ بنایا ہے جس کی جتنی مذ مت کی جائے کم ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات