Live Updates

بھارت نے حملہ کرکے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا‘سعد رفیق

ہم میں سے ہر فرد پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے‘سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)

بدھ 7 مئی 2025 18:12

بھارت نے حملہ کرکے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا‘سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں پر بھارتی میزائل حملے بزدلانہ، سفاکانہ اور احمقانہ جنگی اقدام ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزامات پر ثبوت دینے کے بجائے بھارت نے پاکستان پرحملہ کرکے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان اپنے دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے بھرپوراور موثر جواب دے رہا ہے، جو اس کا بنیادی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی امن کی تباہی کی مکمل ذمہ داری بھارت پرعائد ہوگی، اللہ ہمارے ساتھ ہے، ہم میں سے ہر فرد پاکستان کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات