سول سوسائٹی باغ کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ باد تاریخی ریلی

شہر پاک فوج زندہ باد ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر قدم بڑھا ئوہم آپکے ساتھ ہیں ،حافظ تیری نظر سری سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا

بدھ 7 مئی 2025 18:13

باغ / دھیرکوٹ / ریڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)سول سوسائٹی باغ کے زیر اہتمام افواج پاکستان زندہ باد تاریخی ریلی ،شہر پاک فوج زندہ باد ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر قدم بڑھا ئوہم آپکے ساتھ ہیں ،حافظ تیری نظر سری سری نگر کے نعروں سے گونج اٹھا ،افواج پاکستان زندہ باد ریلی کا آغاز النور سے شروع ہو کر حیدری چوک میں جلسہ۔

ہوا ،ریلی کی میزبانی صدر سول سوسائٹی راجہ عبدالحفیظ نے کی جب کہ صدارت خطیب مرکزی جامع مسجد باغ مولانا سید عطا اللہ شاہ نے کی ،زندہ باد ریلی کی قیادت مولانا سید عطا اللہ شاہ ،صدر سول سوسائٹی راجہ عبدالحفیظ ،ڈپٹی مئیر سید افراز گردیزی ،صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود ،ڈسٹرکٹ کونسلر عامر نعیم ،راجہ واجد نور ، چوہدری اعجاز کھٹانہ ،شفیع کشمیری مولانا خلیل الرحمن شاہین ،چوہدری عابد ،خورشید سدھن ،راجہ ذوالفقار،الیاس سدوزئی ،راجہ اعجاز ،قاری یاسر ،خالد اکبر عباسی ،ملک آفتاب اعوان ،خورشید عالم ،حنیف ثاقب ،سبیل چغتائی ،عارف بیگ ،قاضی ساجد ،طاہر اکبر ،کامران قلندر ،ظہیر مغل اور دیگر کر رہے تھے ،مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان نے جس طرح سرحدوں کی حفاظت کی ہے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،کشمیری عوام اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ خون کے آخری قطرے تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں،پاک فضائیہ کی طرف سے ہندوستان کے لڑاکا طیاروں کو مار گرا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں ،انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے ۔

(جاری ہے)

حافظ جنرل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور قومی قیادت کی اتحاد اتفاق پالیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیایاد رہے گزشتہ رات جب مکار بھارت نے جب کوٹلی مظفرآباد پیر کنٹھی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تو باغ کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم عوام کے جذبات بلند اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگتے رہے شہریوں نے رات بھر جاگ کر وقت گزارا ادھر کشیدہ صورتحال کے تناظر میں باغ تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کر دی گئی باغ کا علاقہ کسی بھی جارحیت کے حوالے سے محفوظ رہا -