Live Updates

غزہ ،اسرائیلی فوج کی نجی کمپنیوں کے ذریعے خوراک کی ترسیل

خوراک کی ترسیل کے اسرائیلی منصوبے پرعالمی اداروں کی شدید تنقید

بدھ 7 مئی 2025 18:27

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے امدادی کام سے روک دیے گئے امدادی کارکنوں نے اس امر پر تنقید کی ہے کہ اسرائیلی فوج انسانی بنیادوں پر امداد کی تقسیم کا کام خود سنبھالے گی اور اس مقصد کے لیے اسرائیلی فوج اپنی پسند کی نجی کمپنیوں سے مدد لے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق رضاکارانہ طور پر اہل غزہ کے لیے امدادی سرگرمیاں انجام دینے والے اداروں نے اسرائیلی فوج کی اس نئی حکمت عملی پر سخت تنقید کی ہے۔

واضح رہے اسرائیلی فوج گاہے بگاہے جب چاہے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کے لیے پانی و بجلی کی بندش کرنے اور خوراک کی ترسیل روکنے کے لیے ناکہ بندی کر دیتی ہے۔اسرائیل ابھی اس منصوبے کی بہت تھوڑی معلومات سامنے لایا ہے۔ جس کا پہلا اظہار گزشتہ روز کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور اس کی مرضی کی نجی تنظیموں کے ذریعے امدادی سامان تقسیم کرنے کا مطلب جب چاہا جیسے چاہا غزہ کی ناکہ بندی کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کسی ضرورت کے بالکل برعکس ہے۔ علاوہ ازیں دیگر امدادی تنظیموں اور اداروں نے بھی اسرائیلی فوج کے اس منصوبے پر سوال اٹھایا ۔دو امدادی کارکنوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں زبانی طور پر اس سلسلے میں بریفنگ دی گئی ہے۔'نارویجن ریفیوجی کونسل' کے سیکرٹری جنرل جان ایجلینڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ کے ایک فریق ہونے کے ناطے امدادی سامان کی تقسیم کا کنٹرول سنبھالنا غلط ہے۔ انہوں نے کہا یہ منصوبہ انسانی اصولوں کی مکمل خلاف ورزی ہے۔امدادی تنظیموں نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ غزہ میں امداد کی تقسیم کی پیچیدگیوں کو اسرائیل جان بوجھ کر نظر انداز کر رہا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات