اپر کوہستان،ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی

بدھ 7 مئی 2025 18:28

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) اپر کوہستان میں ضلع انتظامیہ کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شرکاء نے بھارت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی،شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارت کے رات کی تاریکی میں نہتے شہریوں اور عبادت گاہوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حملہ قرار دیا اور کہا کہ بروقت،موثر اور تاریخی جواب دینے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بھارت کی کسی بھی جارحیت کی صورت میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگےریلی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔