
بھارتی جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستانی افواج دفاع کے لیے تیار اور مکمل طور پر چوکس ہیں، وفاقی وزیرعلی پرویزملک کی کینیڈین ہائی کمیشن کے سیاسی و تجارتی قونصلر ڈینیل آرسنالٹ سے گفتگو
بدھ 7 مئی 2025 19:19

(جاری ہے)
بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کینیڈین کونسلر آرسنالٹ نے خطے میں مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے پرامن راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے گنجان آباد علاقوں میں حملوں پر کینیڈا کی تشویش کا اظہار کیا اور پرامن حل پر زور دیااور امید ظاہر کی کہ تنائو میں جلد کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارت کی اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکامی کی مایوسی کا اظہار ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پہلگام واقعے کی تحقیقات کی پیشکش کر چکا ہے، بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے بھارت کی یہ جارحیت ناقابل قبول ہے، پاکستانی افواج دفاع کے لیے تیار اور مکمل طور پر چوکس ہیں۔ ملاقات میں پائیدار توانائی کی ترقی میں تعاون پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں فریقین نے صاف توانائی ٹیکنالوجیز، معدنیات اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت کو بڑھانے کے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان کے ایکسپلوریشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جس میں آن شور اور آف شور دونوں میں بڑے مواقع موجود ہیں۔ کینیڈین کونسلر نے تکنیکی معاونت پارٹنرشپ (ٹی اےپی) پروجیکٹ کے تحت جیولوجیکل سروے آف پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مواقع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کینیڈا میں ہونے والے گلوبل انرجی شو میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ علی پرویز ملک نے پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے میں کینیڈا کی دلچسپی کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کم وقت میں بڑی ترقی کی ہے اور معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کینیڈا کی مہارت اور سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے تاکہ معاشی تبدیلی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ ملاقات میں دونوں جانب سے باہمی تفہیم اور معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ رابطہ برقرار رکھنے پربھی اتفاق کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
لاہور میں بارش، وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر واسا مکمل الرٹ
-
پاک بھارت کشیدگی سے فلائٹ آپریشن متاثر، حج پروازوں کے شیڈول سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
-
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا ائیر ہیڈکوارٹر کا دورہ
-
بھارتی حملے کی اطلاع رات 10 بجے مل گئی تھی، فضائیہ کو صرف مخصوص جہاز گرانے کی اجازت دی، اسحاق ڈار
-
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے اینگرو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور کی ملاقات
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ میں ہنگامی حالت کا اعلان ،شہری دفاع سمیت تمام اداروں کے افسران طلب
-
پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دیا جائیگا، وزیراعلی بلوچستان
-
ٹریکٹر ٹرالی کی رکشے کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
-
بھارت کیخلاف کاروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین کرتا ہوں، صادق سنجرانی
-
بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، روبینہ خالد
-
مودی نے ابتداء کر دی ،اختتام پاکستان کرے گا، شیری رحمان
-
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا،بھارتی کی جانب سے ایئر اسٹرائیک نہیں بلکہ بزلانہ عمل ہے،نواب ثناء اللہ زہری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.