بلوچستان کے عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں، سرداریعقوب خان ناصر

بدھ 7 مئی 2025 19:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدررکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے میزائل حملے کھلی جارحیت اورعلاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں ،بلوچستان کے عوام دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھوں نے بھارتی میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے،عالمی برادری بھارت کی جارحیت کا نوٹس لے۔

سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا کہ ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر کمزورہرگز نہیں۔ افواج پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ الحمدللہ بروقت جواب دیکرمودی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔